چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل ٹیموں کے لیے عشائیہ

image

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل 11 کی تمام ٹیموں، فرنچائز مالکان اور انتظامیہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور کرکٹ سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ کے وزراء، افسران، ڈی جی ایف آئی اے، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام ٹیموں، فرنچائز اونرز اور انتظامیہ کو خوش آمدید کہا اور کھلاڑیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز کے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے عزم کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کے اصل ہیرو کھلاڑی ہیں، اور پاکستان آکر کھیلنے والے تمام غیر ملکی کھلاڑی ہمارے خصوصی مہمان ہیں۔ انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تقریب میں وسیم اکرم، انضمام الحق، مصباح الحق، سرفراز احمد سمیت دیگر سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔شرکاء نے اس پروقار تقریب کے انعقاد پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایونٹ کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US