ای نیشنز لیگ کے بعد اگلا ہدف فیفا ای ورلڈ کپ میں رسائی ہے، صدر پی ایف ایف

image

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پہلی بار فیفا ای نیشنز لیگ میں شرکت کرنے جا رہا ہے، جو ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہمارا مقصد ملک میں ای گیمنگ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ای نیشنز لیگ کے بعد ہمارا اگلا ہدف فیفا ای ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فٹبال ایک ابھرتی ہوئی انڈسٹری ہے، فیڈریشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور کھلاڑیوں کی گرومنگ کے لیے اچھے کوچز فراہم کیے جائیں گے۔

ہیڈ آف ای اسپورٹس شاہ زیب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کے لیے 178 شرکاء میں سے 4 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن کے میچز آج سہ پہر تین بجے سے شروع ہوں گے۔

اس موقع پر نائب صدر پی ایف ایف حافظ ذکاء نے کہا کہ ای سپورٹس دنیا بھر میں بے حد مقبول ہو رہی ہے اور ایسے ایونٹس پاکستانی نوجوانوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

فیڈریشن کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کے لیے ایسا میکانزم تیار کیا جا رہا ہے جس سے وہ کھیل سے وابستہ رہیں اور ان کی صلاحیتوں میں نکھار آسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US