شہریار چشتی کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر، مستقل سی ای او کا فیصلہ نہ ہوسکا

image

کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیلِ نو کے بعد منعقدہ اہم اجلاس میں شہریار چشتی کو کمپنی کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے، جس کی بورڈ نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

تاہم اس اجلاس میں کے الیکٹرک کے مستقل چیف ایگزیکٹو کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2026 کے آغاز سے کے الیکٹرک میں بڑی انتظامی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، جن کے دوران پہلے سی ای او مونس علوی اور پھر کمپنی کے غیر ملکی چیئرمین اپنے عہدوں سے الگ ہوگئے تھے۔

رواں سال اپریل میں دو بھائیوں سمیر چشتی اور شہریار چشتی کے بطور ارکان بورڈ انتخاب کے بعد اب شہریار چشتی نے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US