پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا جہاں دن بھر کی تیزی کے بعد مارکیٹ نمایاں اضافے پر بند ہوئی۔
مارکیٹ کا آغاز ہی 3,700 پوائنٹس کی زبردست تیزی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ایک موقع پر 5,000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد واضح نظر آیا۔
تاہم آخری دو گھنٹوں کے دوران پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کی رفتار میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی جس کے باوجود مارکیٹ مثبت زون میں برقرار رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق ہنڈریڈ انڈیکس 2,885 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 168,519 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں آج تین حدیں بحال ہوئیں جبکہ دو حدیں بحال ہونے کے بعد برقرار نہ رہ سکیں جو سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہیں۔
اسٹاک بروکرز کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے جلد پاکستان میں انعقاد کی خبروں نے مارکیٹ میں تیزی لانے میں اہم کردار ادا کیا۔