جو جٹسو چیمپئن شپ 2026: قومی ٹیم 22 میڈلز جیت کر وطن پہنچ گئی

image

جنوبی ایشیا جو جٹسو چیمپئن شپ 2026 میں تاریخی کامیابی سمیٹنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے، جہاں کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

ایئرپورٹ آمد پر مداحوں نے کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں انہیں ہار پہنائے گئے۔

سری لنکا میں منعقدہ اس چیمپئن شپ میں پاکستانی دستے نے مجموعی طور پر 22 میڈلز حاصل کیے، جن میں 12 سونے، 5 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

انڈر 16 اور انڈر 18 کے مقابلوں میں زنیرہ ذوالفقار علی، سندس علی، رشال خان، محمد عبداللہ علی اور عباد الرحمان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس شاندار فتح پر پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کے صدر خلیل احمد خان اور سیکریٹری جنرل طارق علی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی محنت سے عالمی سطح پر ملک کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US