پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں پیش رفت سست روی کا شکار ہے اور تاحال کمپنی کے 75 فیصد شیئرز کامیاب بولی لگانے والے کنسورشیم کے حوالے نہیں کیے جا سکے۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے ایکسٹرا آرڈنری جنرل اجلاس میں 75 فیصد شیئرز کنسورشیم کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی تھی تاہم نجکاری کمیشن کی حتمی منظوری تاحال موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے شیئرز کی منتقلی کا عمل مکمل نہیں ہو سکا جبکہ کنسورشیم کی جانب سے شیئرز کی خریداری کی رقم بھی ابھی تک نجکاری کمیشن کو موصول نہیں ہوئی۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی اس وقت نجکاری کمیشن کے آئندہ احکامات کی منتظر ہے تاکہ عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے 29 اپریل سے پی آئی اے کے انتظامات سنبھالنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم حتمی پیش رفت کا انحصار منظوری اور ادائیگی کے مراحل کی تکمیل پر ہوگا۔