پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 7 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یورو بانڈ کی ادائیگیوں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے ماہ بھی سرپلس میں رہا جو معاشی استحکام کی جانب ایک اہم اشارہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق فروری میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 231 ملین ڈالر سرپلس رہا تھا تاہم مارچ میں اس میں 368 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ہے۔