کراچی میٹرک امتحانات: دسویں جماعت کا انگریزی پرچہ سوشل میڈیا پر لیک

image

کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں تاہم شفاف امتحانات کے حوالے سے بورڈ انتظامیہ کے دعوؤں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دسویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر لیک ہو گیا جس سے امتحانی عمل کی ساکھ پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل بھی صورتحال سامنے آ چکی ہے جہاں گزشتہ روز نویں جماعت کے فزکس کے پرچے اور اس سے ایک روز قبل حیاتیات کے پرچے کے بھی امتحان سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے آؤٹ ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔

دوسری جانب میٹرک بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے اور امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 10 اپریل سے ہوا تھا تاہم مسلسل پرچہ لیک ہونے کے واقعات نے امتحانی نظام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US