اسٹاک مارکیٹ کے استحکام کے لیے نیا نظام متعارف کرانے کی تجویز

image

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے سوئنگ پرائسنگ سسٹم متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق میوچل فنڈ سرمایہ کاروں کے لیے اس نئے نظام کے نفاذ پر غور کیا جا رہا ہے جس کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے رائے بھی طلب کر لی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاشی یا سیاسی حالات کے باعث کیپیٹل مارکیٹ میں اچانک تبدیلیوں سے سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنا اس اقدام کا بنیادی مقصد ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق میوچل فنڈز کے پورٹ فولیو میں اچانک تبدیلیوں سے فنڈ مینجمنٹ کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں جو موجودہ نظام میں تمام سرمایہ کاروں پر برابر تقسیم ہو جاتے ہیں۔

نئے مجوزہ نظام کے تحت اضافی اخراجات صرف وہی سرمایہ کار برداشت کریں گے جو ان تبدیلیوں کا سبب بنتے ہیں۔ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ سوئنگ پرائسنگ سسٹم کے نفاذ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو عالمی معیار کے قریب لانے میں مدد ملے گی اور مارکیٹ میں شفافیت اور استحکام میں اضافہ ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US