پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع

image

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (لاہور) میں شروع ہوگیا ہے، جہاں کھلاڑیوں نے ٹیم مینٹور وہاب ریاض اور کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں پہلے تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔

تربیتی سیشن کے آغاز پر وہاب ریاض نے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو فیلڈنگ اور فٹنس کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی، جس کے بعد کھلاڑیوں نے مختلف مشقیں کیں۔

یہ کیمپ 23 اپریل تک جاری رہے گا، جس کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اہلیت میں بہتری لانا اور انہیں مستقبل کے اہم بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کیمپ زمبابوے ویمنز ٹیم کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز 4 سے 15 مئی تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US