پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ، 400 ارب روپے زیادہ آمدن

image

پاکستان میں مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ جنگی صورتحال کے تناظر میں نان ٹیکس ریونیو، بالخصوص پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے حکام کے مطابق رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 400 ارب روپے زیادہ رہی، جبکہ صرف مارچ 2026 میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 52 ارب روپے اضافی وصول کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپریل کے وسط تک مجموعی طور پر 1234 ارب روپے کی لیوی اکٹھی کی جا چکی ہے، جس میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران صارفین سے وصول کیے گئے 180 ارب روپے بھی شامل ہیں۔

ماہانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ وصولی دسمبر میں 162 ارب 46 کروڑ روپے اور جنوری میں 160 ارب 76 کروڑ روپے رہی، جبکہ دیگر مہینوں میں بھی وصولیوں کا تسلسل برقرار رہا۔

وزارتِ خزانہ رواں مالی سال کے لیے مقررہ 1468 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس ہدف کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US