پاکستان کی میراتھن تاریخ میں نیا سنگِ میل قائم ہوگیا ہے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن کے لیے رجسٹرڈ ایتھلیٹس کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام بالخصوص نوجوانوں کی بھرپور شرکت خوش آئند ہے، جو وزیراعلیٰ پنجاب کے اسپورٹس وژن کی کامیابی اور ایک متحرک معاشرے کی عکاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل میراتھن اور سائیکلنگ ایونٹس نئے ریکارڈز قائم کرنے کے لیے تیار ہیں، جو صوبے میں اسپورٹس کلچر کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔