ایم ڈی کیٹ امتحان کب ہوگا؟ حکومت نے واضح اعلان کر دیا

image

ایم ڈی کیٹ امتحانات جولائی کے بعد منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ امتحانات ایف ایس سی اور اے لیول کے امتحانات کے فوری بعد لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر مہیش ملانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، وزارت صحت کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایم ڈی سی حکام نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کی ممکنہ تاریخوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات کے فوراً بعد منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو یکساں موقع فراہم کیا جا سکے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیمبرج سسٹم کے امتحانات 8 جون کو ختم ہوں گے جبکہ ملک بھر میں ایف ایس سی اور اے لیول کے آخری پرچے 20 جولائی 2026 تک مکمل ہوں گے جبکہ سندھ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات 30 مئی کو ختم ہوں گے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق رواں سال ایک لاکھ سے زائد طلبہ ایم ڈی کیٹ امتحان میں حصہ لیں گے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے امتحانی مراکز اور انتظامات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ہدایت کی کہ امتحانات کے انعقاد میں شفافیت ہر صورت یقینی بنائی جائے اور تاریخوں کا اعلان بروقت کیا جائے تاکہ طلبہ کو تیاری کے لیے مناسب وقت مل سکے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US