پی ایس ایل 11 کے پہلے 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی

image

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے پہلے 22 میچز نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صرف آرکائیو اور نان لائیو اسٹریمنگ ڈیجیٹل کانٹینٹ کو 1.1 بلین ویوز حاصل ہوئے جن میں ریلز، شارٹ ویڈیوز اور دیگر پوسٹس شامل ہیں۔

اسی عرصے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 3.37 بلین امپریشنز ریکارڈ کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ویڈیو کانٹینٹ کی مد میں صارفین نے 2 بلین منٹس سے زائد واچ ٹائم بھی فراہم کیا جو ایونٹ کی عالمی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ تمام اعداد و شمار پی ایس ایل کے پہلے 22 میچز کے ہیں جن میں ڈیجیٹل لائیو اسٹریمنگ کے نمبرز شامل نہیں کیے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US