ملک گیر ٹرائلز 9 شہروں میں یکم مئی تک جاری رہیں گے

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام ویمنز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ٹرائلز کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے، جس کے تحت فیصل آباد اور لاہور کے بعد اب پشاور میں بھی خواتین کرکٹرز کی صلاحیتوں کو پرکھا گیا۔

ان ٹرائلز میں انڈر 19 اور ایمرجنگ کیٹیگریز کی کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نیشنل ویمنز سلیکٹر بتول فاطمہ اور ریجنل کوچز نے پشاور میں ہونے والے ٹرائلز کی نگرانی کی تاکہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکے۔

حکام کے مطابق یہ ملک گیر مہم مجموعی طور پر نو مختلف شہروں میں منعقد کی جا رہی ہے، جو یکم مئی تک جاری رہے گی۔

اس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے باصلاحیت خواتین کرکٹرز کو تلاش کر کے انہیں قومی سطح پر مواقع فراہم کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US