دورہ بنگلا دیش کے لیے ٹیسٹ ٹیم کی مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

image

پاکستان کے دورہ بنگلا دیش کے لیے ٹیسٹ ٹیم کی مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ سرفراز احمد، جو حال ہی میں پاکستان انڈر 19 اور شاہینز کے ساتھ بطور مینٹور وابستہ رہے ہیں، اس نئی ذمہ داری کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کے دیگر عہدوں کے لیے سابق کرکٹرز عمر گل، اسد شفیق اور عبدالسعد کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عمر گل کو ٹیسٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جاسکتی ہیں، جبکہ اسد شفیق اور عبدالسعد کو سپورٹ اسٹاف کے اہم عہدوں پر شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز مئی میں شیڈول ہے، جس کے لیے پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US