ایران اور امریکا کے ممکنہ معاہدے سے متعلق مثبت خبروں کے باعث سرمایہ کاروں کی سرگرمی میں اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری دن کے دوران مارکیٹ میں 4500 پوائنٹس تک اضافہ ہوا جبکہ اہم نفسیاتی سطحیں 170,000، 171,000، 172,000 اور 173,000 پوائنٹس بحال ہوگئیں۔
ہنڈریڈ انڈیکس 4027 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 173,939 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور انرجی سیکٹر میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔
مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 68 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 44 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے کمی کے بعد 278 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔