پاکستانی سی فوڈ کی روس تک رسائی، برآمدات میں بڑے اضافے کی امید

image

پاکستان کی سمندری مصنوعات کے شعبے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پہلی بار پاکستانی مچھلی اور سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق پاکستان کی 16 کمپنیوں کو روس کو مچھلی برآمد کرنے کی باضابطہ اجازت مل گئی ہے جس سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی مارکیٹ میں داخلے کے بعد پاکستان کو یوریشین اکنامک یونین کے دیگر ممالک تک بھی رسائی حاصل ہو سکتی ہے جو برآمدی مواقع کو مزید وسعت دے گی۔

حکام کے مطابق اس پیش رفت کے بعد پاکستان کی سالانہ سی فوڈ برآمدات 500 ملین ڈالر سے بڑھ کر 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ ابتدائی مرحلے میں ہی روس کو برآمدات سے تقریباً 300 ملین ڈالر آمدن متوقع ہے۔

وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی گرم پانی کی مچھلیاں عالمی مارکیٹ میں مسابقتی برتری رکھتی ہیں اور نئی منڈیوں تک رسائی سے ملکی معیشت کو تقویت ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US