ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے تحت فی یونٹ 26 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مارچ کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے جس پر 28 اپریل کو سماعت ہوگی۔
درخواست کے مطابق مارچ کے دوران بجلی کی پیداوار میں ہائیڈل کا حصہ 23 فیصد، نیوکلیئر کا 22 فیصد اور مقامی و درآمدی کوئلے سے 30 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اس کے علاوہ گیس سے 10 فیصد جبکہ آر ایل این جی سے 5 فیصد بجلی حاصل کی گئی۔حتمی فیصلے کے بعد نیپرا کی منظوری سے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔