3 ارب ڈالر ڈپازٹ رول اوور: سعودی فنڈ برائے ترقی اور گورنر اسٹیٹ بینک کے درمیان معاہدہ

image

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کو رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس معاہدے پر اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد اور سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو نے دستخط کیے، جبکہ تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی موجود تھے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینا اور بیرونی مالیاتی استحکام کو یقینی بنانا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US