بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

image

بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ اسکواڈ میں چار نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ منتخب کھلاڑیوں میں سے پانچ کھلاڑی لاہور میں جاری نیشنل کرکٹ اکیڈمی ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گاجو یکم مئی تک جاری رہے گا۔ ٹیم 2 مئی کو بنگلا دیش روانہ ہوگی۔ پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔

دوسری جانب سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلا دیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچز کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

اسکواڈ میں شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، امام الحق، سعود شکیل، سلمان علی آغا، نعمان علی، ساجد خان، محمد عباس، خرم شہزاد اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US