پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ بھر تیزی کا رجحان غالب

image

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاملے میں ٹھوس پیشرفت اور پاکستان کے مثبت کردار کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے ایک دن مندی جبکہ چار دن مسلسل تیزی ریکارڈ کی گئی۔ پانچ ٹریڈنگ سیشنز کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 6748 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 100 انڈیکس 167,100 سے بڑھ کر 173,939 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 174,404 اور کم ترین سطح 160,158 ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے دوران 5.18 ارب شیئرز کے سودے 241.9 ارب روپے میں طے ہوئے۔ اسی طرح مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں بھی نمایاں اضافہ ہوا جو ہفتہ بھر میں 776 ارب روپے بڑھ کر 19,250 ارب روپے تک پہنچ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US