پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے درمیان فٹبال تعاون کے فروغ اور ممکنہ فرینڈلی میچ کے انعقاد سے متعلق ابتدائی بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔
دونوں فیڈریشنز کے درمیان آن لائن ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان فرینڈلی میچ اور ڈویلپمنٹ پروگرام پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی بات چیت میں ورلڈ کپ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ کے انعقاد پر اتفاقِ رائے سامنے آیا ہے تاہم حتمی فیصلے کے لیے مزید مشاورت جاری رہے گی۔
اگر معاملات طے پا گئے تو رواں سال پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان تاریخی فرینڈلی فٹبال میچ کا انعقاد ممکن ہے۔
مذاکرات میں کوچنگ اور فٹبال ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی جس کے تحت ارجنٹائن سے کوچز پاکستان آ کر مقامی کھلاڑیوں کی تربیت میں معاونت کریں گے۔