اسٹیٹ بینک کی یو اے ای کو 2 ارب ڈالر قرض لوٹانے کی تصدیق

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر کا قرض واپس لوٹانے کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای نے پاکستان سے اپنے مجموعی 3.5 ارب ڈالر واپس مانگے تھے، جس کے بعد اب پاکستان کو 23 اپریل کو مزید 1.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے۔

ادائیگیوں کے اس سلسلے کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہنے کی توقع ہے کیونکہ پاکستان کو دو روز قبل ہی سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ روز یورو بانڈز کی فروخت سے بھی 500 ملین ڈالر حاصل کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لیے مکمل انتظام موجود ہے اور یو اے ای کو رقم کی واپسی کے باوجود ملکی ڈالر ذخائر پر کوئی منفی فرق نہیں پڑے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US