اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے علاقے بسال میں کرکٹ میچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک نوجوان کرکٹر دوران بیٹنگ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب کے گاؤں کسراں سے تعلق رکھنے والا نوجوان کھلاڑی امان اللہ کسراں ریلوے گراؤنڈ بسال میں ٹیپ بال کرکٹ میچ کھیل رہا تھا۔ بیٹنگ کے دوران امان اللہ کو دل میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور وہ گراؤنڈ میں ہی گر پڑا۔
میدان میں موجود ساتھی کھلاڑیوں اور مقامی افراد نے فوری طور پر اسے سنبھالنے کی کوشش کی اور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
نوجوان کھلاڑی کی ناگہانی موت پر علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی ہے۔