چھٹی بیچ ایشین گیمز: پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

image

چین کے شہر سنیا میں منعقد ہونے والی چھٹی بیچ ایشین گیمز کے لیے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جو 21 سے 30 اپریل 2026 تک ہونے والے ان مقابلوں میں حصہ لے گی۔

پاکستان کا دستہ ریسلنگ سمیت پانچ مختلف کھیلوں میں شرکت کرے گا، جس میں کشتی رانی کے مقابلوں کے لیے 70 کلوگرام میں محمد عبداللہ، 80 کلوگرام میں اسد اللہ، 90 کلوگرام میں محمد انعام بٹ اور 90 کلوگرام سے زائد کی کیٹیگری میں محمد گلزار کا انتخاب کیا گیا ہے۔ عالمی چیمپئن محمد انعام بٹ ان کھیلوں میں پاکستان کے پرچم بردار ہوں گے۔

ٹیم کی تیاری کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کھلے ٹرائلز کے بعد گوجرانوالہ میں تین ماہ کا تربیتی کیمپ لگایا گیا تھا، جس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے نامور کوچز نے کھلاڑیوں کی تربیت کی۔

فیڈریشن کے صدر ارشد ستار اور سیکریٹری محمد انعام نے ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ریسلنگ ٹیم کا آخری تربیتی سیشن آج بروز اتوار، 19 اپریل کو شام 5 بجے گوجرانوالہ ریسلنگ کمپلیکس میں منعقد ہوگا جس کے بعد ٹیم روانگی کے لیے تیار ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US