ایچ ای سی کا بڑا اقدام: ڈگری اٹیسٹیشن کا مکمل ڈیجیٹل سسٹم متعارف

image

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اسناد کی تصدیق کے عمل میں درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈگری اٹیسٹیشن کا مکمل ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق نئے نظام کے تحت درخواست جمع کروانے سے لے کر ٹریکنگ اور تصدیق تک تمام مراحل آن لائن مکمل کیے جا سکیں گے، جس سے طلبہ کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

کمیشن نے مزید بتایا کہ اس اقدام سے لاکھوں طلبہ کے لیے ڈگری کی تصدیق کا عمل نہ صرف آسان بلکہ تیز اور شفاف ہو جائے گا۔

ایچ ای سی کا ڈیجیٹل ڈگری اٹیسٹیشن سسٹم باضابطہ طور پر 30 جون 2026 سے شروع کیا جائے گا۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US