موجودہ حکومت کے پہلے دو سالوں کے دوران سرکاری قرضوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق مارچ 2024 سے فروری 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 72 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے تحت اوسطاً روزانہ تقریباً 21 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں مقامی قرضوں میں 14 ہزار 4 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 1 ہزار 68 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق فروری 2026 تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ بڑھ کر 79 ہزار 882 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ نگران حکومت کے آخری ماہ فروری 2024 میں یہ حجم 64 ہزار 810 ارب روپے تھا۔