راشد خان کا انکشاف: دو ممالک کی شہریت اور کرکٹ کی پیشکش

image

افغانستان کے معروف لیگ اسپنر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو ممالک کی جانب سے شہریت اور ان کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی کتاب Rashid Khan: From Streets to Stardom میں راشد خان نے بتایا کہ 2023 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران ایک ٹیم آفیشل نے انہیں بھارتی کرکٹ حکام سے ملاقات کرائی، جہاں انہیں بھارت میں رہنے اور قومی ٹیم کی نمائندگی کی پیشکش کی گئی۔

راشد خان کے مطابق انہیں بتایا گیا کہ افغانستان کی صورتحال کے باعث وہ بھارت میں رہ کر تمام ضروری دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف افغانستان کی جانب سے ہی کھیلیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں اسی نوعیت کی پیشکش آسٹریلیا سے بھی ہوئی تھی مگر انہوں نے دونوں مواقع مسترد کر دیے۔راشد خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کرتے تو وہ کرکٹ کھیلنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US