پاکستان اور عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں کمی

image

کراچی میں ایک دن کے وقفے کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم پاکستان میں فی تولہ سونا اب بھی پانچ لاکھ روپے سے زائد کی سطح پر برقرار ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4,900 روپے سستا ہو کر 501,162 روپے پر آ گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4,201 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 429,665 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 49 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4,788 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 145 روپے کمی کے بعد 8,417 روپے پر پہنچ گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US