ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ بروک لیسنر نے ریسلنگ کو الوداع کہہ دیا

image

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف اور لیجنڈ ریسلر بروک لیسنر نے تقریباً تین دہائیوں پر محیط اپنے شاندار ریسلنگ کیریئر کے بعد انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

ریسل مینیا 42 میں ہونے والا میچ، جس میں ان کا مقابلہ Oba Femi سے ہوا ممکنہ طور پر ان کے ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر کا آخری مقابلہ ثابت ہوا۔ اس میچ میں شکست کے بعد بروک لیسنر نے روایتی انداز میں اپنے ریسلنگ گیئرز رنگ میں چھوڑ دیے جو عام طور پر ریٹائرمنٹ کا اشارہ سمجھا جاتا ہے۔

میچ کے اختتام پر انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور منیجر پال ہیمن کو گلے لگایا جبکہ شائقین نے Thank You Brock کے نعرے لگائے۔ روانگی سے قبل انہوں نے رنگ کو بوسہ دیا جس سے ان کے الوداعی فیصلے کی مزید تصدیق ہوئی۔

بروک لیسنر نے 2002 میں ڈبلیو ڈبلیو ای جوائن کی تھی اور بعد ازاں کچھ وقت کے لیے علیحدگی کے بعد دوبارہ واپسی کی۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے متعدد بڑے اعزازات حاصل کیے جن میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ، تین بار یونیورسل چیمپئن شپ اور دو رائل رمبل فتوحات شامل ہیں۔

2014 میں ریسل مینیا کے دوران انہوں نے انڈرٹیکر کے 21 سالہ ناقابل شکست ریکارڈ کو توڑ کر تاریخ رقم کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US