مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات، پاکستان کی برآمدات میں نمایاں کمی

image

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی ظاہر ہونے لگے ہیں جس کے باعث برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران برآمدات میں 14 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی برآمدات 8 فیصد کمی کے بعد 22 ارب 74 کروڑ ڈالر تک محدود رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے اہم برآمدی شعبے ٹیکسٹائل میں بھی 7.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے تحت ماہانہ برآمدات ایک ارب 32 کروڑ 89 لاکھ 75 ہزار ڈالر رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 63.57 فیصد کی بڑی کمی واقع ہوئی جو کم ہو کر 2 کروڑ 47 لاکھ 52 ہزار ڈالر رہ گئیں۔

اسی طرح جولائی سے مارچ کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات 3.80 ارب ڈالر جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 40 کروڑ 60 لاکھ 5 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں بھی 36.94 فیصد کمی سامنے آئی ہے جو مجموعی تجارتی دباؤ کی نشاندہی کرتی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے کی کشیدگی اور عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان کی برآمدی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، اور آئندہ مہینوں میں بھی دباؤ برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US