فرانسیسی فٹبالر اور سابق آرسنل کھلاڑی متیو فلامینی نے فٹبال کے بعد کاروباری دنیا میں غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے خود کو دنیا کے امیر ترین فٹبالرز میں شامل کر لیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 42 سالہ فلامینی نے 2019 میں فٹبال کو خیرباد کہا اور اپنی کمپنی جی ایف بایوکیمیکلز پر توجہ مرکوز کی، جو ماحول دوست مصنوعات تیار کرتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی کی تیز رفتار ترقی کے باعث فلامینی کی مجموعی دولت تقریباً 10 ارب پاؤنڈ تک پہنچ چکی ہے۔ وہ کمپنی کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ماحولیاتی جدت کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
فلامینی نے اپنے کیریئر کے دوران آرسنل، اے سی میلان اور دیگر بڑے کلبوں کے لیے کھیلتے ہوئے شہرت حاصل کی جبکہ اب وہ کاروباری میدان میں بھی کامیابی کی نئی مثال بن چکے ہیں۔