پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 3101 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 175,298 کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ نے قریباً ڈھائی ماہ بعد دوبارہ پونے دو لاکھ پوائنٹس کی سطح حاصل کرلی ہے، جبکہ دورانِ ٹریڈنگ 173,000، 174,000 اور 175,000 کی تین اہم حدیں بحال ہوئیں۔
جنوری میں مارکیٹ 190,000 پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر گئی تھی، تاہم فروری سے اپریل تک مندی کے باعث انڈیکس 144,000 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی پر ہونے والی پیشرفت اس بڑی ریکوری کی بنیادی وجہ بنی۔