کراچی کنگز مثبت کھیل پیش کرکے ماضی کی غلطیوں کو درست کریگی، عاقب الیاس

image

کراچی کنگز کے کھلاڑی عاقب الیاس نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم مثبت کھیل پیش کرے گی اور ماضی کی چھوٹی غلطیوں کو درست کیا جائے گا۔

انہوں نے لاہور میں ٹیم کی کارکردگی کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ وارنر ایک اچھے کھلاڑی اور کپتان ہیں جو پریکٹس کے دوران بھی ساتھیوں کی رہنمائی کرتے ہیں، ان کے کم بیک سے ٹیم کو بڑا فائدہ ہوگا۔

عاقب الیاس کے مطابق کراچی میں وکٹیں سلو ہونے کی وجہ سے پلان کے مطابق نتائج حاصل نہیں ہوسکے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایٹ کرکٹ سے ٹاپ کرکٹ میں آکر کھیلنے سے زیادہ فرق نہیں پڑتا لیکن یہاں بہترین کھلاڑیوں کو بالنگ کرنے کا موقع ملتا ہے، جبکہ آغا جی کی موجودگی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US