پاکستان کو ایشین بیچ گیمز کے پہلے بیچ ہینڈبال میچ میں قطر کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس میچ میں قطر نے پاکستان کے خلاف شروع سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی برتری برقرار رکھی۔
افتتاحی میچ میں ناکامی کے بعد اب پاکستان کا ایونٹ میں اگلا مقابلہ بنگلا دیش کے خلاف شیڈول ہے جس کے لیے ٹیم مزید بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔