بھارتی میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مبینہ میچ فکسنگ کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کینیڈین کپتان دلپریت باجوہ اور لارنس بشنوئی گینگ کے درمیان تعلقات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مبینہ فکسنگ کے شواہد تلاش کیے جا رہے ہیں جس میں لارنس بشنوئی گینگ کے ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان اطلاعات کے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس ضمن میں دلپریت باجوہ کے میچ میں ممکنہ کردار کی باریک بینی سے چھان بین کی جا رہی ہے۔