ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کراچی کنگز کا ٹریننگ سیشن جاری، ڈیوڈ وارنر بھی شریک

image

ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کراچی کنگز کا ٹریننگ سیشن جاری ہے جس میں ٹیم کا مکمل اسکواڈ بھرپور طریقے سے حصہ لے رہا ہے۔

اس پریکٹس سیشن کی خاص بات کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کی واپسی ہے، جو کمر کی تکلیف سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد اب میدان میں دوبارہ متحرک نظر آ رہے ہیں۔

کپتان ڈیوڈ وارنر نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ طویل دورانیے تک ٹریننگ کی اور اپنی فٹنس کا مظاہرہ کیا، جبکہ ٹیم کے تمام مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی گراؤنڈ میں مختلف ڈرلز اور نیٹ پریکٹس کے ذریعے اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US