پاکستان کا عالمی مارکیٹ سے مزید قرض لینے کا فیصلہ

image

وزارت خزانہ پاکستان نے عالمی مالیاتی منڈیوں سے مزید قرض حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت آئندہ تین سال کے دوران یورو بانڈز اور سکوک بانڈز کے اجرا کے ذریعے فنڈز اکٹھے کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق اس مقصد کے لیے غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی اداروں سے بولیاں طلب کر لی گئی ہیں جبکہ قرض کے حصول کا حتمی وقت عالمی مارکیٹ کے حالات اور شرح سود کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جائے گا تاکہ کم لاگت پر فنڈنگ حاصل کی جا سکے۔

دستاویزات کے مطابق حکومت گرین بانڈز، سکوک اور دیگر مالیاتی آلات متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو متنوع مواقع فراہم کرنا اور مالی وسائل میں اضافہ کرنا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکمت عملی کے تحت کم شرح سود پر قرض حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ روپے میں ڈالر سے منسلک بانڈز جاری کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دیا جا سکے اور مالی دباؤ کم کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US