کراچی: آئل ٹینکرز کی آمد و رفت معطل، اٹک ریفائنری کا مین یونٹ بند

image

آئل ٹینکرز کی آمد و رفت معطل ہونے کے باعث اٹک ریفائنری نے اپنا مین یونٹ بند کر دیا ہے جس سے ملک میں پیٹرولیم سپلائی متاثر ہوئی ہے۔کروڈ آئل کی سپلائی رکنے کے باعث 32 ہزار 400 بیرل یومیہ پیداواری صلاحیت والا مین یونٹ بند کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ریفائنڈ مصنوعات جیسے پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل بھی متاثر ہو رہی ہے جبکہ اسٹاک میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ نے شیئر ہولڈرز کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ ریفائنری کا آپریشن متاثر ہے اور پلانٹ اس وقت تک بند رہے گا جب تک آئل ٹینکرز کی آمد و رفت اور سپلائی معمول پر نہیں آ جاتی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی وفد کی آمد کے باعث ٹینکرز کی موومنٹ عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US