عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں تیسرے روز بھی کمی

image

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت پانچ لاکھ روپے سے نیچے آگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہو کر 498962 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کم ہو کر 427779 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 12 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4766 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

34 روپے کم ہو کر فی تولہ چاندی 8324 روپے کی ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US