جنوبی ایشیائی فٹبال فیڈریشن (ساف) نے ویمنز چیمپئن شپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم بھارت میں ہونے والے اس ایونٹ کا حصہ نہیں ہوگی۔
یہ ٹورنامنٹ 25 مئی سے 6 جون تک بھارت کے شہر گوا میں کھیلا جائے گا، جس کے گروپ اے میں نیپال، سری لنکا اور بھوٹان جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن بنگلا دیش، بھارت اور مالدیپ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایونٹ میں شرکت کے لیے حکومت سے اجازت طلب کر رکھی تھی، تاہم قومی ٹیم کی شرکت حکومتی کلیئرنس سے مشروط ہونے کی وجہ سے اسے شیڈول کا حصہ نہیں بنایا گیا۔