آئی سی سی کے جی ایم کرکٹ وسیم خان کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

image

آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ چار سال تک خدمات انجام دینے کے بعد جون کے آخر میں اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دیں گے۔

وسیم خان نے مئی 2022 میں جیوف ایلرڈائس کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا، جبکہ وہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

برطانوی نژاد پہلے مسلمان کاؤنٹی کرکٹر کا اعزاز رکھنے والے وسیم خان جولائی سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران آئی سی سی کے کئی سینئر عہدیدار بشمول کرس ٹیٹلی اور الیکس مارشل بھی مستعفی ہوچکے ہیں، جبکہ جیوف ایلرڈائس کی جگہ سنجوگ گپتا کو سی ای او مقرر کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US