پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی کمپنیوں کی فہرست میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دو مزید کمپنیوں کی لسٹنگ کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ستارہ پیٹرولیم 16 کروڑ 80 لاکھ شیئرز بک بلڈنگ کے ذریعے فروخت کرے گی۔ کمپنی کے 75 فیصد حصص ادارہ جاتی سرمایہ کاروں جبکہ 25 فیصد ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
اسی طرح ایل ایس ای اسپیک ون کے ابتدائی عوامی اجراء کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جو 50 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہوگا۔ یہ آئی پی او فکسڈ پرائس طریقہ کار کے تحت پیش کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق ایل ایس ای اسپیک ون، گرین لائٹ انرجی میں 19 فیصد حصص خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔رواں مالی سال کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں نئی کمپنیوں کی لسٹنگ کی مجموعی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے جسے مارکیٹ کے لیے مثبت رجحان قرار دیا جا رہا ہے۔