پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بنگلادیشی فاسٹ بالر ناہید رانا نے ایونٹ میں دوبارہ شمولیت کے لیے این او سی طلب نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انہیں 13 اپریل تک کا این او سی جاری کیا تھا، جس کے بعد وہ نیشنل ڈیوٹی کے لیے واپس چلے گئے تھے۔
ناہید رانا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں لیکن پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شامل نہیں، کیونکہ بی سی بی پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت انہیں آرام دینا چاہتا ہے۔ اگر فاسٹ بالر نے دوبارہ این او سی مانگا تو بورڈ صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے مستفیض الرحمان کو دو مرحلوں میں این او سی جاری کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں انہیں 12 اپریل تک کی اجازت ملی تھی، تاہم اب نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد 24 اپریل سے ان کے پاس دوبارہ این او سی موجود ہے۔ مستفیض الرحمان 3 مئی تک لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔