والی بال کی عالمی گورننگ باڈی (FIVB) نے بھارتی والی بال فیڈریشن کی عبوری منظوری فوری طور پر منسوخ کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ قانونی اور انتظامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب دو سینئر کھلاڑیوں نے نیشنل ٹریننگ کیمپ میں ناقص سہولیات، غیر سائنسی طریقہ کار اور سلیکشن میں سیاسی مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے کیمپ چھوڑ دیا تھا۔
عالمی ادارے نے ملک میں کھیل اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ اسٹیئرنگ کمیٹی کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں اور اسے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بھارت میں والی بال کی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔