امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 3 پیسے کی کمی، انٹر بینک میں 278.87 پر بند

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مقامی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔

آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 17 پیسے کی سطح پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر گزشتہ روز کے 278 روپے 90 پیسے کے مقابلے میں مزید سستا ہو کر 278.87 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US