کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کو جتوانے کے لیے جائیں، اعظم خان

image

کراچی کنگز کے کھلاڑی اعظم خان کا کہنا ہے کہ اگر ایک فیصد بھی موقع ہو تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کو جتوانے کے لیے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ شروع کے تین میچز میں ہمارا کمبی نیشن اور باؤلنگ بہت اچھی تھی لیکن انجریز کی وجہ سے ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اسی وجہ سے مسلسل میچز ہارے۔ شاہد عزیز نے بھی اچھا آغاز کیا تھا مگر کندھے کی انجری کے باعث انہیں باہر جانا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہمیشہ جیتنے کی ہوتی ہے لیکن کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ جیت نہیں پاتے، ہمارے پاس باؤلنگ اچھی ہے مگر قسمت حق میں نہیں تھی۔

اعظم خان نے مزید کہا کہ ڈیوڈ وارنر اور معین علی کے ساتھ کرکٹ کھیلنا فائدہ مند ثابت ہوا ہے، خاص طور پر ڈیوڈ وارنر اپنے آسٹریلوی مائنڈ سیٹ سے بہت کچھ سکھاتے ہیں اور ان کے ساتھ بہت مزہ آتا ہے۔

سیکیورٹی ببل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کافی دنوں سے ببل میں رہنے کی وجہ سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، تاہم باہر نہ گھومنے پھرنے کی وجہ سے نفسیاتی اثر پڑتا ہے اور روزانہ انہی لوگوں میں بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کچھ غیر ملکی کھلاڑی باہر چلے گئے۔

ان کے مطابق پی ایس ایل میں جب تک لوکل کھلاڑی پرفارمنس نہ دیں تب تک ٹیم اچھا نہیں کھیل سکتی۔

اپنی فٹنس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 22 کلو وزن کم کیا ہے جس کے بعد اب وہ تھکتے نہیں ہیں، تاہم لوگ اب بھی یہی کہتے ہیں کہ سمندر میں سے ایک جگ نکال دیں تب بھی وہ ویسا ہی رہتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر محلے میں بھی میچ کھیل رہے ہوں تو ہارنے پر غصہ آتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US