پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پورے دن مندی کے رجحان کے بعد کاروبار کا اختتام بھی منفی زون میں ہوا۔دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انڈیکس نے 171,000 اور 170,000 پوائنٹس کی اہم حدیں بھی گنوا دیں۔
اختتامی اعداد و شمار کے مطابق 100 انڈیکس2406 پوائنٹس کی کمی کے بعد 169,173 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق بینکنگ سیکٹر کے کمزور مالی نتائج کے باعث ان کے شیئرز میں فروخت کا دباؤ بڑھا، جو مجموعی مندی کی بڑی وجہ بنا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار عالمی سیاسی صورتحال، خصوصاً ایران اور امریکا کے مذاکرات کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے بھی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جس سے مارکیٹ میں غیر یقینی کیفیت برقرار ہے۔