کورنگی فش ہاربر پر فشریز ریسرچ و ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کا اعلان

image

وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کورنگی فش ہاربر پر فشریز ریسرچ سینٹر کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ماہی گیری کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورنگی فش ہاربر پر 10 ایکڑ کے رقبے پر فشریز اور ایکوا کلچر ریسرچ و تربیتی مرکز قائم کیا جائے گا جہاں ماہی گیری، فارمنگ، پراسیسنگ اور برآمدات تک مکمل سپلائی چین کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

وزیر بحری امور کے مطابق پاکستان کا فشریز سیکٹر اس وقت مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 0.5 فیصد سے بھی کم حصہ ڈال رہا ہے، تاہم اس منصوبے کے ذریعے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے اور برآمدات میں اضافہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقی مرکز نہ صرف جدید تربیت فراہم کرے گا بلکہ اس سے ماہی گیری کی پیداوار، معیار اور برآمدی صلاحیت میں بھی نمایاں بہتری متوقع ہے جس سے ملکی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US